حیدرآباد۔17جولائی(اعتماد نیوز) آج ریاستی حکومت کی جانب سے حیدرآباد کے
مختلف علاقوں میں غیر قانونی عمارتوں اور تعمیرات پر انہدامی کاروائی جاری
ہے۔ آج ایل بی نگر کے بی ایس ریڈی نگر میں کئی غیر قانونی عمارتوں کو جی
ایچ ایم سی عہدیداروں نے منہدم کر دیا۔ راجیندر نگر کے
حیدرگوڑہ میں
انہدامی کاروائی کے دوران مقامی عوام کی جانب سے شدید مخالفت کی گئی۔ کوکٹ
پلی کے مدھو را نگر میں بھی انہدامی کاروائی جاری ہے۔ اسی طرح مشیر آباد کے
رام نگر میں تین منزلہ عمارت کو ‘ چرلہ پلی نوودیا نگر میں تین منزلہ
عمارت ‘ سکندر آباد میں چار منزلہ عمارت کو مندہم کر دیا گیا۔